Showing posts with label Purnam Ala Abadi. Show all posts
Showing posts with label Purnam Ala Abadi. Show all posts

Sunday, 6 April 2025

پھروں ڈھونڈتا مہکدہ توبہ توبہ

 پھروں ڈھونڈتا مے کدہ توبہ توبہ

پھروں ڈھونڈتا مے کدہ توبہ توبہ مجھے آج کل اتنی 

فرصت نہیں ہے

سلامت رہے تیری آنکھوں کی مستی مجھے مے 

کشی کی ضرورت نہیں ہے


یہ ترک تعلق کا کیا تذکرہ ہے تمہارے سوا کوئی اپنا نہیں ہے

اگر تم کہو تو میں خود کو بھلا دوں تمہیں بھول 

جانے کی طاقت نہیں ہے

ہمیشہ مرے سامنے سے گزرنا نگاہیں چرا کر مجھے 

دیکھ لینا

مری جان تم مجھ کو اتنا بتا دو یہ کیا چیز ہے گر 

محبت نہیں ہے

ہزاروں تمنائیں ہوتی ہیں دل میں ہماری تو بس 

اک تمنا یہی ہے

مجھے اک دفعہ اپنا کہہ کے پکارو بس اس کے سوا 
کوئی حسرت نہیں ہے