My Pages

▼
▼

Wednesday, December 10, 2025

بام مچھلیEel Fish

 بام مچھلی

Eel   Fish

بام  ایک مچھلی ہے جسے انگلش میں ایل فش eel fish کہتے ہیں۔اس کی شکل سانپ سی ملتی جلتی ہے۔اس کے علاوہ اس کی شکل ایک سبزی کڑل سے بھی ملتی ہے جس کو انگلش میں  سنیک گورڈ کہتے ہیں۔اس کی لمبائی عموما  چار انچ سے لے کر دو فٹ یا اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔اس کی موٹائی ایک انچ سے لے کر تین چار انچ تک یا اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔سمندری بام مچھلی کی لمبائی اور موٹائی زیادہ ہوتی ہے۔


Baam Fish(Eel Fish)


اس کا رنگ عام طور پر پیلا یا کالا ہوتا ہے۔یہ دریاؤں  اور سمندروں میں پائی جاتی ہے۔ اس کے اندر ایک بڑا کانٹا ہوتا ہے اور دوسرے چھوٹے کانٹے ہوتے ہیں۔اس کا ذائقہ  بہت ہی لذیذ  ہوتا ہے اور اس کی قیمت  بھی عام مچھلی کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔اس کو لوگ سانپ مچھلی بھی کہتے ہیں۔اس کو کچھ مقامی لوگ مچھگلودرو بھی کہتے ہیں۔یہ پانی کے اندر عام طور پر چٹانوں میں پائی جاتی ہے۔اس کا مسکن پتھریلی چٹانیں اور پتھر ہوتے ہیں۔

اس کو شکار کرنے کے لئے چھوٹے  اور کم چوڑائی  والے کانٹے کا استعمال  کیا جاتا ہے اور اس کے لئے ایک برساتی کیڑے بشکل کو اس پہ چڑھایا جاتا ہے۔یہ بہت چالاک مچھلی  ہوتی ہے اور کانٹے کے ساتھ بہت چھیڑ چھاڑ کرتی ہے اور اپنی غذا حاصل کرتی ہے۔اس کو شکار کرنے کے لئے ڈوری دھاگے کے ساتھ کانٹے کو لگا کر اور پانی کی گہرائی کے حساب سے ایک جھاڑی سروٹ سرکنڈا ،جس سے چکیں بنائی جاتی ہیں،کا ایک چار یا پانچ انچ کا ایک ٹکڑا لگایا جاتا ہے جو کہ مچھلی کے کانٹے کے ساتھ لگنے کی خبر دیتا ہے ۔یہ دریائے سواں،دریائے لنگ ،دریائے جہلم،سندھ اور دیگر دریاؤں  میں  بکثرت پائی جاتی ہے۔


Dr. Akram


ڈاکٹر اکرم مرحوم

 ڈاکٹر اکرم پیشے کے لحاظ سے ایک پاکستانی ڈاکٹر  تھے۔آپ کا تعلق گوجرانوالہ  سے تھا۔ڈاکٹر صاحب  سن اڑسٹھ1968 میں   سرکاری ڈاکٹر  کے طور پرعلاقہ مغل ملحقہ سہالہ اسلام آباد  میں تعینات ہوئے اور چھوٹی سی مغل ڈسپنسری میں ذمہ داریاں سرانجام